Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف ہاوس خیطان میں ھلا فبرایر کرکٹ ٹورنامنٹ

 
اسپورٹس ونگ کی طرف سے تمام کپتانوں کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
 
کویت(محمد عرفان شفیق)گزشتہ شب انصاف ہاوس خیطان میں ھلا فبرایر کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں کو مدعو کیا گیا۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر ملک اخلاق احمد، نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ، جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی، آرگنائزر انصاف سوشل ویلفئیر ونگ محمد ریاض انجم، ڈپٹی آرگنائزر ملک شکیل احمد، انصاف اسپورٹس ونگ آرگنائزر اقبال ساحر، انصاف یوتھ ونگ ڈپٹی آرگنائزر سید بابر حسین، چیف آرگنائزر انصاف ایجوکیشن اینڈ کیریئر کونسلنگ قیصر ندیم ، بابائے کرکٹ محمد حسیب خان، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ لیاقت بٹ نے شرکت کی. تقریب میں انصاف اسپورٹس ونگ کی طرف سے تمام کپتانوں کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ہر طرح کے قواعد وضوابط کے بارے میں آگہی دی گئی اورپمفلٹ بھی تمام ٹیموں کو تقسیم کئے گئے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے تمام ٹیموں کے کپتانوں کے روبرو قرعہ اندازی کر کے میچز کا شیڈول بنایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں بلڈ پاکستان، امین الیون، خان الیون، سٹاکو الیکٹریکل، آئی کے انٹرٹینمنٹ، کویت انرجی، کراچی کنگز، اے پی ڈی الیون، منڈی الیون، اور غازی الیون کی ٹیمیں شامل ہیں جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک اخلاق احمد اور نائب صدر شہزاد الرحمن بٹ نے کویت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر اور بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹس کے انعقاد کا عہد کیا۔
 

شیئر: