Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے موسلا دھار باش کا امکان

  جدہ ..... سعودی عرب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ریاض اور مشرقی صوبے میں ہفتے کے آخر میں سرد ہواوں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں کے نئے سلسلے کی ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ جمعہ کو صبح سویرے ہی سے گردو غبار کے طوفان کے بعد افلاج میں بوندا باندی شروع ہوگئی۔ دن بھر سلسلہ جاری رہا۔ موسم خراب ہونے کے باعث حد نظر 500میٹر تک محدود ہوگئی تھی۔ سعودی موسمیاتی ادارے (پی ایم ای) کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ہفتے کے آخر میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت کم ہوکر 9ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ مشرقی صوبے میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 21اور 22ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 9ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔
 

شیئر: