Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کی مالی مدد پر معروف سعودی داعی گرفتار

 
ریاض: سیکیورٹی اہلکاروں نے کالعدم تنظیم داعش کی مالی امداد کرنے پر ایک معروف سعودی داعی کو گرفتار کرلیا۔سبق ویب سائٹ کو ذرائع نے بتایا کہ معروف داعی کو پہلے بھی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے تنبیہ کی گئی اور اس سے تفتیش کی گئی تھی۔ بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا جس پر اس نے ٹویٹر پر قابل اعتراض مودا نشر کرکے لوگوں کو باور کرانے کی کوشش کی کہ اسے ٹویٹ کرنے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب اسے اندازہ ہوگیا کہ سیکیورٹی ادارے اسے گرفتار کرنے والے تواس نے داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی مدد سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم کامیاب ہونے سے پہلے گرفتار ہوگیا۔
 

شیئر: