Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: داعش سے وابستگی پر3ترک تارکین گرفتار

 
کویت سٹی: کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے وبستگی پر 3ترک تارکین کوگرفتار کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ترکی تارکین کی گرفتاری ترک حکومت کے کہنے پر کی گئی ہے۔ ترک حکومت نے کویت مقیم اپنے شہریوں کو گرفتار کرکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

شیئر: