Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس ٹیلر عظیم کھلاڑیوں کی صف میں

کرائسٹ چرچ ...نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سابق کپتان روس ٹیلر اپنے ریکارڈز سے عظیم کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے، انہیں کرکٹ کی تاریخ میں اچھے کھلاڑی اور بیٹسمین کے طور پر نمایاں مقام حاصل ہوگا۔ روس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دینے کے ساتھ ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف بھی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ انہوں نے کہاکہ روس ٹیلر ہمیشہ سے ہمارے بہترین ونڈے کھلاڑی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے ونڈے منصوبوں کا مستقل حصہ بھی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ٹیم کے لئے کامیابیاں سمیٹتے رہےں گے۔ کوچ نے امید ظاہر کی کہ روس ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ریکارڈ کو بھی بہتر بنانے میں کامیاب ہونگے۔ دونوں ٹیمیں آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز میں شرکت کریں گی۔ 

شیئر: