Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیون اوکیف کی 24گیندوں پر 6وکٹیں

پونے... آسٹریلوی اسپنر اسٹیون اوکیف نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف35رنز دے کر ہند کے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ اوکیف نے صرف 24گیندوں پر 6 وکٹیں لیں۔ ہندوستانی ٹیم کے 8کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی نہیں داخل ہوسکے اوکیف نے شاندار بولنگ کے ذریعے میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم کردی۔ 32سالہ اسپنر کا اس سے پہلے بہترین بولنگ کا ریکارڈ 53رنز پر 3وکٹیں تھی جسے انہوں نے پونے ٹیسٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے مزید بہتر بنالیا۔ 4ٹیسٹ کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جار ہاہے لیکن گزشتہ روز کے کھیل میں وہ پوری طرح ناکامی کا شکار رہی۔ 

شیئر: