Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ ہاوس بریفنگ سے اہم میڈیا ادارے آوٹ

واشنگٹن... وائٹ ہاوس انتظامیہ نے متعدد اہم امریکی نشریاتی اداروں کو پریس سیکریٹری کی آف کیمرہ بریفنگ میں شریک ہونے سے روک دیا۔ان میں بی بی سی، سی این این، نیو یارک ٹائمز، دی لاس اینجلس ٹائمزکے صحافی شامل تھے۔ احتجاجا اے پی، یو ایس اے ٹوڈے اور ٹائم میگزین نے بھی بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔پریس سیکریٹری شون اسپائسر کی جانب سے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ کا حصہ نہ بنانے کا کوئی واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔صحافیوں سے رسمی گفتگو میں پریس سیکریٹری شون اسپائسر نے کہا کہ وائٹ ہاوس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے اپنے کمرے میں صحافیوں سے گفتگو کا فیصلہ کیا ۔ ضروری نہیں کہ ہر دن کیمرے کے سامنے ہی بات کروں۔وائٹ ہاوس غیر شفاف کوریج سے نمٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جھوٹی کہانیوں اور غلط حقائق کو پھیلنے نہیں دیں گے۔ سی این این کے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس کا یہ اقدام قابل منظور نہیں۔ جب آپ ایسے حقائق سے عوام کو آگاہ کریں جو انہیں پسند نہیں تو ان کی جانب سے ایسا جواب آتا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے میڈیا کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا امریکی عوام کا دشمنہے اورجھوٹی خبریںپیش کرتا ہے۔ 

شیئر: