Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا سے دباﺅ بڑھتا ہے

واشنگٹن .... مسلسل ای میل اور سوشل میڈیا پر خبروں کے تجسس سے انسان پر دباﺅبڑھ جاتا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی تحقیق کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر مصروفیت کم کی جانی چاہئے۔ اس سے آپ کی جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہر چوتھا شخص یعنی 86فیصدافراد کا کہناہے کہ وہ اکثر و بیشتر ای میل،میسجز اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر مصروف رہتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے مسلسل استعمال کے نتیجے میں انسان دباﺅ کا شکار ہوتا ہے اور پھر وہ اس کاعادی ہوجاتا ہے اسلئے اس سے گریز لازمی ہے۔
 

شیئر: