Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں غیر ملکیوں کی حفاظت پر تشویش

واشنگٹن .... کنساس میں ہندوستانی انجینیئر کے قتل کے بعد امریکہ میں غیر ملکیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایف بی آئی اس بارے میں تحقیقات کررہی ہے کہ کیا یہ نفرت کا معاملہ ہے کیونکہ اطلاعات تھیں کہ حملہ آور نے بدھ کی شب فائرنگ کرنے سے قبل متاثرین کو ہراساں کیا تھا۔ ملزم ایڈم ڈبلیو پورنگٹن پر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔ اس نے 32سالہ ہندوستانی سرینواس اور اسکے دوست 32سالہ آلوک مڈاسامی پر بار میں فائرنگ کی تھی ۔ سرینواس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا جبکہ اسکے دوست کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہناتھا کہ مجرم نے فائر کرنے سے قبل چیخ کر کہا تھا کہ ”اب اپنے ملک واپس جاﺅ“۔ واقعہ کے بعد امریکہ میں غیر ملکیوںکے بارے میں ہندمیں کہا گیا کہ انہیں واقعہ پر تشویش ہے۔
 

شیئر: