Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کی نئی نسل آزادی کیلئے کوشاں، فاروق عبداللہ

سرینگر ...... جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسندو ںکی نئی نسل آزادی کیلئے لڑ رہی ہے۔ہر ایک کو اپنی زندگی سے محبت ہوتی ہے۔ کوئی بھی مرنا نہیں چاہتا۔ ان لوگوں نے اللہ سے وعدہ کیا کہ وہی زندگی اور موت کا مالک ہے لیکن ہم کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان قربان کرینگے۔ نیشنل کانفرنس کے ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ کشمیریوں کی نئی نسل بے خوف ہے اور وہ بندوقوں سے نہیں ڈرتی۔ یہ بچے ایم ایل اے، ممبر پارلیمنٹ یا وزیر بننے کیلئے قربانیاں نہیں دے رہے بلکہ اپنے حق کیلئے قربانی دے رہے ہیں لیکن پاکستان اور ہندوستان نہیں سمجھتے۔ انہوں نے اپنے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ ان قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔ ہم کسی کے دشمن نہیں۔ کشمیریوں کی مہم 1931ءمیں شروع ہوئی تھی۔ ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ 1948ءمیں جو وعدے کئے گئے تھے وہ فراموش کردیئے گئے۔
 

شیئر: