Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگژری گاڑیوں،گھڑیوں اور جوس پر ٹیکس کی تجویز

ریاض.... خلیجی ممالک لگژری گاڑیوں، گھڑیوں اور فروٹ جوس پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کرنے لگے۔ خصوصی کمیٹیاں تفصیلات طے کریں گی۔ رپورٹ خلیجی قائدین کو منظوری کیلئے پیش کردی جائیگی۔کولڈڈرنکس کمپنیوں نے حال ہی میں محکمہ زکوٰة کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے ٹیکس کے نظام کو موثر بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناءمحکمہ زکوٰة کے ڈائریکٹر جنرل طارق السدحان نے الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس ،گوداموں سے اشیاءکے نکلنے پر نافذ کیا جائیگا۔کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس کی پالیسی واضح ہے اس میںکوئی ابہام نہیں۔

شیئر: