Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ معاملے کو ہلکا لیں،ریاض پیر زادہ

اسلام آباد.. وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کو زیادہ نہ اچھالاجائے۔ بیٹسمین نے 2گیندیں ہی تو روکی ہیں، کسی کو قتل تونہیں کردیا۔ کھلاڑی گلی محلوں سے آتے ہیں۔ یہ چیزیں معمولی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوںنے فکسنگ کومعمولی جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ جیسے دوسرے جرائم ہیں ،فکسنگ بھی ایسا ہی ہے اکا دکا واقعات ہوتے ہیں،اسے ہلکا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ نے لاہور میں فائنل کی تیاری شروع کردی تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پی ایس ایل لاہور میں کرانا پڑے گا۔ 

 

شیئر: