Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پونے ٹیسٹ، ہند کو333رنز سے شکست

پونے... پونے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے ہندکو 333 رنز سے شکست دے دی۔441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی بیٹنگ لائن 107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مرلی وجے اور لوکیش راہل نے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہیں رک سکا۔آسٹریلوی بولر اسٹیون اوکیف نے تباہ کن بولنگ کی ۔دوسری اننگز میں صرف 34 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کپتان اسٹیون اسمتھ نے 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 285 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ دوسری اننگز میں ایشون نے 4، روندر جڈیجا نے 3 اور امیش یادو نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واضح رہے ہند نے پہلی اننگز میں 105 رنز اور آسٹریلیا نے ۔260 رنز بنا ئے تھے۔ آسٹریلیا نے 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں1-0سے برتری حاصل کرلی۔

شیئر: