Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 48برطانوی طیارے خریدیگا

ریاض.... سعودی عرب برٹش ایرو اسپیس سے 48ٹائفون لڑاکا طیاروں کا سودا کررہا ہے۔ برٹش ایرو اسپیس کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ جلدطے پاجائیگا۔ برطانوی جریدے ٹائمز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے پیشرفت ہوچکی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب 72ٹائفون لڑاکا طیارے خرید چکا ہے۔
 

شیئر: