Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 5شہروں میں ساھر کیمرے نصب ہونگے

ریاض .... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے مزید 5شہروں میں ساھر کے کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ باحہ، جازان، عرعر، طائف اور الاحساءمیں ساھر کے کیمرے نہیں تھے۔دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جہاں جہاں ساھر کے کیمرے نصب کردیئے گئے ۔ ٹریفک حادثات کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اموات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
 

شیئر: