Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریڈٹ سوئس بینک کی مملکت میں شاخ

جدہ..... کریڈٹ سوئس بینک جلد ہی سعودی عرب میں شاخ کھولے گا۔بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے واضح کیا کہ کریڈٹ سوئس کو اجازت نامہ مل گیا تو سعودی عرب میں یہ 13واں غیر ملکی بینک ہوگا۔ کریڈٹ سوئس بینک کے ترجمان ایڈم بریڈویری نے بتایا کہ سعودی عرب کی تجارتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں شرح نمو بڑھے گی اور وہ غیر ملکی سرمائے کو اپنے یہاں کھپانے ا ور بہتر شکل میں منظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر: