Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعوددی خواتین 85ارب ریال کے اثاثوں کی منتظم

دبئی..... سعودی خواتین مالیاتی اداروں کی سربراہی اور انتظامات میں نام کمانے لگیں۔ سعودی کیپٹل مارکیٹ تداول کی چیئرپرسن سارہ السحیمی اور سامبا گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن رانیہ نشار نے سوشل میڈیا میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ الحیاة اخبار کی رپورٹ کے مطابق 7سعودی خواتین ایسی ہیں جو85ارب ریال سے زیادہ اثاثوں کے انتظامات دیکھ رہی ہیں۔ 8ویں خاتون 2ٹریلین ریال کی نگرانی پر مامور ہے۔6سعودی خواتین سعودی عرب کے 5بڑے بینکوں میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ان کا مجموعی اثاثہ 30بلین ریا ل ہے۔ 2خواتین انجی غزاوی،لمیا الفوزان ایگزیکٹیو چیئرمین کی نائب کے طورپر کام کررہی ہیں۔ انجی غزاوی پہلی سعودی خاتون ہیں جسے 2014ءمیں ایگزیکٹیو چیئرمین کے نائب کا عہدہ ملاتھا۔ لمیا الفوزان 2005ءمیں الالتزام گروپ کی چیئرپرسن بنیں۔ الجزیرہ بینک میں جس کا بنیادی سرمایہ 4ارب ریال ہے 2کلیدی عہدوں پر 2013ءسے 2خواتین کام کررہی ہیں۔ نیشنل کمرشل بینک میں جسکا سرمایہ 20ارب ریال ہے اسکے مالیاتی گروپ کی چیئرپرسن 2013ءسے لما غزاوی ہیں۔
 

شیئر: