Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کیخلاف کامیابی بڑا کارنامہ ہے، ا سٹیون ا سمتھ

پونے ... آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ا سٹیون ا سمتھ نے کہا ہے کہ ہند کے خلاف اسی کی سرزمین پر پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے۔ اسٹیو او کیف کی غیرمعمولی کارکردگی قابل ستائش ہے۔امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بلاشبہ یہ ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ اسٹیو او کیف کی کارکردگی پر فخر ہے۔ ہند کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔دوسری طرف ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے ناقص بیٹنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ ہارنے پر سخت مایوسی ہوئی لیکن اسے مثبت لیں گے۔کوشش ہو گی کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ غلطیوں سے سبق سیکھیں ۔ اگلے میچوں میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہو جائیں۔
 
 

شیئر: