Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے، عزیز الرحمن درانی

ریاض(ذکاءاللہ محسن) جمعیت علمائے اسلام ریاض کےسرپرست اعلی مولانا عزیزالرحمن درانی نےکہا کہ آپریشن ردالفساد کو  بلا تفریق جاری رکھنا ہی اسکی اصل کامیابی ہوگی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ مشرف دور میںکالعدم کی جانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرکے ان کا ناطقہ بند کیا جائے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہرحکومتی اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دینی مدارس سے ہر واقعہ کو جوڑنا جہاں بدترین حکومتی ناکامی ہے۔ جےیو آئی کےرہنما نے کہا کہ ہم چیلنج کرتےہیں کہ آج تک رونما ہونے والے کسی ایک سانحے میں کسی ایک دینی مدرسے کے کردار کو ثابت کیا جائے۔ مولاناہمایوں محسود اور سردارعبدالباسط مجاہدنے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام اور مدارس سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ مدارس میں قرآن وحدیث کا عالیشان علم سکھا یا جاتا ہے۔ جمعیت کے زیراہتمام اجلاس میں قاری عزیزالرحمن ہزاروی،سردار عبدالباسط، قاری عبدالوہاب، قاری صدیق اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی ۔ 

شیئر: