Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :پاکستانی نوجوان کو خصوصی ایوارڈ

جدہ ..... انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ممتاز خدمات انجام دینے پر پاکستانی نوجوانوں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عمر زرین خان پاکستانی کمیونٹی کے معروف رکن راجہ زرین خان کے بیٹے ہیں جو جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شعبہ آئی ٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ائیر پور ٹ انتظامیہ کی جانب سے عمر زرین خان کو بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا جو ائیر پور ٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے انہیں خصوصی تقریب کے دوران دیا۔اس موقع پر عمر زرین کا کہنا تھا کہ اس بات پر فخر ہے کہ اپنے کام سے پاکستان کا نام بلند کیا ۔

شیئر: