Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گیلانی تحریک حریت کے متفقہ سربراہ ہیں ،شمیم شال

 
ہندوستان اختلافات کی افواہیں پھیلا رہا ہے ، رہنما تحریک حریت 
 
جدہ( ارسلان ہاشمی ) تحریک حریت کی رہنما شمیم شال کاکہنا ہے کہ حریت رہنما ﺅں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ سید علی گیلانی متفقہ طور پر تحریک کے سربراہ ہیں ۔ ہندوستان کی جانب سے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں حریت رہنماﺅں میں اختلافات پائے جاتے ہیں اس طرح کی خبروں کی کوئی صداقت نہیں تمام رہنمامتفقہ طورپر سیدعلی گیلانی کی قیادت پر متفق ہیں ۔ تحریک حریت میں کوئی گروپ بندی نہیں جو لوگ اس طرح کی گروپ بندیوں کی خبریں دیتے ہیں وہ دراصل حکومت ہند کے آلہ کار ہیں۔ ہندوستان کشمیر کے تنازع کو سبوتاژ کرنے کےلئے ہر طرح کے طریقے استعمال کررہا ہے ۔ میڈیا بھی اس کا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مرضی کی تصویر عوام الناس تک پہنچا رہا ہے۔ شمیم شال نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ تحریک حریت کے رہنماﺅں میں کسی قسم کا کو ئی اختلاف نہیں تمام گروپس مسئلہ کے حل کےلئے سید علی گیلانی کی قیادت میں متحد ہیں ۔ 

شیئر: