Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی واپسی

 
مدینہ منورہ:گزشتہ رمضان المبارک میں مدینہ منورہ میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے و الے سیکیورٹی اہلکار وائل مسلم صبحی علاج کے بعد وطن واپس آگئے۔ وہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے گئے تھے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال ہوا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: