Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحمرانی فوکس پٹرولیم ٹی 20ٹورنامنٹ عسیر

 
خمیس مشیط عسیر کرکٹ لیگ کے زیر اانتظام اور الحمرانی فوکس کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کے مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا
 
کیو سی سی نے گرین اسٹار کو 59رنز سے شکست دے دی ۔کیو سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے جس میں اخلاق کے 44، ذیشان کے 35، یاسر کے 24، اسد کے 15رنز شامل تھے۔ گرین اسٹار کی جانب سے کپتان افضل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، نیاز علی شاہ ، ابرار اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں گرین اسٹار کی ٹیم 13اوورز میں 115رنز ہی بناسکی ۔ کوئی بھی بیٹسمین ذیشان کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا ۔ محمد طاہر 32رنز بناکر نمایاں رہے۔ یٰسین ملک نے 27 ، خلیل اور شاہد خان نے 13،13رنز بنائے ۔ ذیشان نے 4، اعجاز نے 2، اخلاق اور شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ذیشان مین آف دا میچ قرار پائے۔
بن عارف کو خیبرپختونخوا کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بن عارف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175اوورز میں 121رنز بنائے۔ ملک جہانزیب نے 37، جہانزیب جونیئر نے 32، غضنفر نے 23، یحییٰ خان نے 15رنز بنائے ۔ مسلم خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5، ضیف اللہ ، وقاص اور فہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔۔ جواب میں خیبرپختونخوانے 10.1اوورز میں 2، وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے۔ عماد نے 50، جہانزیب نے 29، وقاص نے 21، عامر خان نے 6رنز بنائے ۔ بن عارف کی جانب سے غضنفر اور شیر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ مسلم خان مین آف دی میچ قرار پائے۔
ہانکو رائلز کو الحرمین کے ہاتھوں 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانکو رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 196رنز بنائے۔ تجمل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74، علی شیرنواز نے 30، کاشف نے 29، سہیل اور زین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین نے مطلوبہ رنز 17.3اووز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورے کرلئے۔ وسیم نے 62، عثمان بشیر نے 44، حفیظ نے 25، نعیم بٹ نے 20رنز بنائے۔ ہانکو کی جانب سے فرقان شاہ نے 2، کاشف ، سہیل اور خرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ وسیم مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
فیصل آباد رائلز نے ابہاءصناعیہ کےخلاف اپنا میچ 29رنز سے جیت لیا۔فیصل آباد رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر 143رنز بنائے۔ قیصر نے 32، شاہد نے 34، عقیل جٹ نے 25، عظیم نے 7رنز بنائے ۔ا بہاصناعیہ کے سمیر نے 2، شوکت علی ، عامر اور احسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں ابہا صناعیہ کی ٹیم نے 15.4اوورز میں 114رنز بنائے ۔ سید فضل نے 43، شوکت علی شاد نے 16ارشاد نے 8، سمیر نے 7رنز بنائے ۔ فیصل آباد رائلز کی جانب سے قیصر نے 4، شاہد منیر نے 2، عقیل جٹ اور شکیل جٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ قیصر ، محمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
لاہور بادشاہ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنوں کے پی کے کو 11رنز سے شکست دےدی۔ لاہور بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 210رنز بنائے۔ قیصر حسین نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ 71رنز بنائے۔ رشید عباسی نے 69، اصغر علی نے 19، ارسلان نے 13رنز بنائے ۔ بنوںکے پی کے کی جانب سے عمران نے 3، طاہر علی رحمان اور اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں بنوںکے پی کے نے 8وکٹوں پر 199رنز بنائے جس میں طاہر اور احتشام نے 40، 40، افتخار نے 32اور سلیم نے 25رنز بنائے۔ لاہور بادشاہ کے قمر حسین اور صداقت شاہ نے 2،2ثمر حسین اور زاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ قمر حسین کو آل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور بادشاہ کے منیجرجاوید چوہدری نے ٹیم کو مبارکباد دی۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: