Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میتھوزہوم ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

کولمبو .... سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ان کی جگہ رنگناہیراتھ کو ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے ۔ ہیراتھ اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کے بیان کے مطابق میتھیوز جو کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے تاحال 100فیصد فٹ نہیں ۔
 
 

شیئر: