Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیواو کیف نے58سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پونے... اسٹیو او کیف ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بولر بن گئے۔ کیف نے ہند کی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 70 رنز کے عوض 12 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں 6، 6 وکٹیں لیں۔کیف نے ہند سرزمین پر بہترین بولنگ کا سابق ہم وطن بولر ڈیوڈسن کا 58 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈسن نے 1959ءمیں کانپور ٹیسٹ میں 124 رنز کے عوض 12 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ہند کی سرزمین پر ہند کے خلاف ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کا عالمی اعزاز سابق انگلش بولر این بوتھم کو حاصل ہے جنہوں نے 1980ءمیں ممبئی ٹیسٹ میں 106 رنز دے کر 13 وکٹیں لی تھیں۔
 
 

شیئر: