Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو جانوروں سے دماغی امراض لاحق نہیں ہوتے

  لندن ...... کوئی بھی پالتو جانوراپنے پالنے والے کو دماغی امراض میں مبتلا نہیں کرسکتا اور اس ذیل میں بلیاں بھی شامل ہیں۔ جن کی قربت کو انسانی تنفس کیلئے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ بلیوں کے حوالے سے یہ بات عام ہے کہ انکے جسم میں ایک خاص قسم کا ٹیکسو پلازمہ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے شیزوفرینیا جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے مگر حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر بچے یا حاملہ خواتین بلیوں کو اپنے قریب آنے دیتی ہیں یا انکے قریب جاتی ہیں تو انہیں کسی عصبیاتی بیماری کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔نئی تحقیق سے وہ پرانا کلیہ ایک طرف سے تو رد ہوگیا ہے جس کے مطابق ذہنی امراض کے لئے بلیوں وغیرہ کو پالنا خطرناک ہوتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ 1991 ءسے 1992ءکے دوران پیدا ہونےوالے 5ہزار ایسے بچوں کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے جو 18سال کی عمر تک پہنچنے کے دوران بلیوں سے قربت اور دوستی کی کوشش کرتے رہے تھے۔
 

شیئر: