Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کا غلط استعمال

لندن ...... فیس بک ایک ایسی سہولت کے طور سامنے آئی تھی کہ انسان اس سے استفادہ کرکے خود کو خوش ، دوسروں کو راضی او رماحول کو بہتر بنائے مگر جب انسان کی سوچ ہی غلط ہوجائے تو وہ کسی بھی نعمت کو زحمت میں تبدیل کرسکتا ہے اور ایسا کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب بعض عاقبت نااندیش لوگوں نے فیس بک پر ایک ایسے بچے کی تصویر جاری کردی جو خسرے کا مریض تھا اور اسی علاج کیلئے ا سپتال پہنچا تھا مگر انکے تصویر جاری کرنے کے ساتھ معصوم بچے کو سرطان کا مریض ظاہر کردیا اور یہ بھی لکھ دیا کہ اس بچے کو اپنی جان بچانے کیلئے آپریشن کرانے کی غرض سے رقم کی ضرورت ہے۔ یہ واقعہ 3سالہ جیسپر ایلن کے ساتھ پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ اسے بدترین قسم کا خسرہ ہوا تھا اور اسکا پورا بدن اس سے داغدار ہوچکا تھا۔ اسکی 36سالہ ماں فیس بک پر جاری ہونے والی تصویر اور عبارت دونوں دیکھ کر پریشان ہے۔
 

شیئر: