Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوائلٹ پیپر سے سیوریج پائپ بند

لندن ...... کہتے ہیں کہ تہذیب اور شعور ایک ایسا عمرانی احساس ہے جو تعلیم، دولت ، ماحول اور اسی قسم کے دوسرے اسباب کے بغیر بھی انسان میں پیدا ہوسکتا ہے جبکہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پوش علاقے کے رہنے والے بھی بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنے میں کسی سے کم نہیں ہوتے۔ صورتحال کے سبب رﺅسا کے گھروں پر مشتمل کینسنگٹن علاقے میں لوگوں نے ٹوائلٹ پیپر اور چھوٹے تولیے اپنے حمام کی نالیوں میں اتنی زیادہ تعداد میں بہائے ہیں کہ اب یہ نالیاں بند ہوتی جارہی ہیں۔ پانی اور سیوریج کا انتظام کرنے والوں نے لوگوں کی اس غیر ذمہ داری کو سبب قرار دے رہے ہیںتاہم انکا کہنا ہے کہ اگر ان نالیوں کو صاف کیا جائے تو اس میں 100 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ سب سے زیادہ گندگی نارتھ یارکشائرکے علاقے ہیرو گیٹ میں دیکھی گئی ہے جبکہ مغربی لندن کا چیلسیا علاقہ بھی اسی قسم کی صورتحال سے دوچار ہے۔ مارکیٹ ریسرچ رپورٹ کے مطابق تقریباً20فیصدافراد حمام میں صفائی ستھرائی کیلئے گیلے طبی تولیے استعمال کرتے ہیں جس سے انکی صفائی تو ہوجاتی ہے مگر علاقہ گندا ہوجاتا ہے۔
 

شیئر: