Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اسلحہ سازی کریگا، القصبی

جدہ...سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب جلداسلحہ سازی کریگا۔ سعودی عرب میں تیار کردہ ہتھیار نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کیاکہ سعودی عرب نے اس سے قبل عسکری صنعت میں قدم نہیں رکھا تھا۔ جدہ ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور تجارت پیشہ خواتین سے ملاقات کے دوران وزیر تجارت نے کہا کہ مستقبل میں عسکری صنعت ہمارا محور ہوگی۔ سعودی عرب نے عسکری صنعتیں قائم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ ایسی صنعتی اشیاءجو بیرون ملک بنتی ہیں انہیں مملکت میں ہی تیار کیا جائیگا۔
 

شیئر: