Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کیلئے یش چوپڑہ میموریل ایوارڈ

ممبئی ...شاہ رخ خان کو یش چوپڑہ میموریل ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یہ زندگی میں بہترین ایوارڈ ہے۔ میں یش چوپڑہ کی وجہ سے ہی آج اتنا کامیاب ہوا ہوں۔ یش جی کی موت کے بعد اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا اور شاہ رخ یہ ایوارڈ پانے والے چوتھے اداکار ہیں۔ اب تک امیتابھ بچن، لتا منگیشکر اور ریکھا یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ شاہ رخ نے کہا کہ میں آج بیحد جذباتی ہورہا ہوں اور آج کی شام میرے لئے انتہائی اہم ہے۔ آنجہانی یش چوپڑہ نے تن تنہا میرا کیریئر بنایا ۔ آج جو کچھ بھی ہوں یش چوپڑہ کی وجہ سے ہوں۔ تقریب سے چند منٹ قبل بھی شاہ رخ نے ا عتراف کیا تھا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔
 

شیئر: