Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیں خود پر فخر کرنا چاہئے، آئشہ ٹاکیہ

ممبئی .... اداکارہ آئشہ ٹاکیہ نے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی خبروں پر برہمی ظاہر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرالی ہے۔گزشتہ دنوں انکی ایک سیلفی کا بیحد چرچا رہا جس میں انکے ہونٹ سوجھے ہوئے جبکہ گال ابھرے ہوئے تھے۔ وہ اس تصویر میں بالکل مختلف نظرآئیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ آئشہ نے اسکاجواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا انتہائی مزیدار آڑو بھی اگر آپ کو پیش کردیا جائے تو لوگ اس پر بھی اعتراض کریں گے اور کہیں گے کہ وہ آڑو سے نفرت کرتے ہیں۔ چند گھنٹے بعد انہوں نے ایک اور سیلفی شیئر کی اور کہا کہ لڑکیاں اور لڑکے جو اپنی زندگیوں سے محبت کرتے ہیں انہیں سیلفی لینی چاہئے اور وہ جو کچھ ہیں اس پر فخر کرنا چاہئے۔ ہم ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں لوگ مذاق کرتے ہیں اور ہمارے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں اسلئے ان سب سے اٹھ کر ہمیں خود پر فخر کرنا چاہئے۔
 

شیئر: