Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4سیاحتی منصوبوں کا بجٹ منظور

ریاض....سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وزارت خزانہ نے 4سیاحتی منصوبوں کا بجٹ منظورکرلیا ہے۔ ماہ رواں کے دوران ان تفصیلات کا اعلان کیا جائیگا۔ گورنر ریاض کی سرپرستی میں ٹورسٹ گائیڈکے پانچویں فورم کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان بن سلمان نے کہا کہ سیاحتی منصوبے تیزی سے نافذ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ حکومت نے 2.700 ارب ریال مختص کئے ہیں۔ امسال 360ملین ریال کے منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔
 

شیئر: