Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامعلوم فوٹو گرافر نے 6مہینے کی عمر والے بچوں کی تصویریں الاسکا کے دور افتادہ علاقے میںا تاریں اور پھر ویب سائٹ پر جاری کردیں

مائیں اپنے بچوں سے بیحد محبت کرتی ہیں اور اسکا مظاہرہ اب اتنا عام ہوگیا ہے کہ اسے تقریباً پوری دنیا قدرت کا کارنامہ قرار دیتی ہے اور امر واقعہ بھی یہی ہے ۔ بچوں کیلئے محبت صرف انسان تک محدود نہیں دوسرے چرند پرند بھی اسی جذبے سے سرشار ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں الاسکا کے ایک دور افتادہ علاقے میں دیکھنے میں آیا۔ جب ماں نے ندی پار کرنے کے لئے اپنے دو بچوں کو پیٹھ کر سوار کرلیا اور اپنے ساتھ انہیں بھی ندی کے دوسری جانب پہنچا دیا۔ دونوں بچوں کی عمر 6ماہ کی لگتی ہے جبکہ انکا وزن 30، 30پاونڈ بتایا جاتا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مادہ ریچھ کا وزن 500پاونڈ کے برابر ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ماں اپنے دونوں بچوں کو لیکر خورونوش کی تلاش میں ندی کے پار گئی تھی ۔ فوٹو گرافر نے جن کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے موقع کی تصاویر اتار کر نیٹ پرجاری کردی ہیں جو بیحد مقبول ہورہی ہیں۔ انہی تصاویر میں ریچھ کے ان دونوں ننھے بچوں کے درمیان لڑائی اور زور آزمائی کے مقابلے بھی دکھائے گئے ہیں۔ یہ تصاویر الاسکا کے کلاک نیشنل پارک کے قریب کی ہیں۔ فوٹو گرافر کے بارے میں اتنا معلوم ہوا ہے کہ وہ مقامی ایلیمینٹری اسکول میں ٹیچر ہے۔ واضح ہو کہ ادھرکچھ عرصے سے علاقے میں کئی دوسرے جانوروں کے ساتھ ریچھوں کا شکار بھی چوری چھپے کیا جانے لگا ہے اور غیر قانونی شکار کرنے والے زیادہ تر بچوں کو شکار کرتے ہیں کیونکہ انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا بیحد آسان ہوتا ہے۔ حکام نے پابندی لگا رکھی ہے مگر مفاد پرست عناصر بھی اپنے دھندے میں لگے ہیں۔

شیئر: