Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر گل کابازو ٹوٹ گیا، سپر لیگ سے آوٹ

دبئی... پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے معروف فاسٹ بولر عمر گل وہاب ریاض کی گیند لگنے کے بعد بازو میں فریکچرز کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں سے باہر ہوگئے۔ ایکسرے رپورٹ میں ان کا بازو ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عمر گل نے سماجی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پیغام کے ساتھ بازو کی ایکسرے رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس کے بعد وہاب ریاض نے جوابی پیغام میں ا س صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمر گل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عمر گل کو اندازہ ہوگا کہ جان بوجھ کر یہ سب کچھ نہیں کیا اور جو ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا

شیئر: