Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم میں منتخب نہ کیا تو سخت فیصلہ کرسکتا ہوں،کامران اکمل

دبئی... مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے بعد ان کے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پشاور زلمی کی جانب سے 26 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے سوال کیا کہ قومی ٹیم سے باہر رکھنے کی وجوہ بتائی جائیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی بتائے کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مزید کیا کروں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کے بعد سپرلیگ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اپنی فٹنس بھی ثابت کردی لیکن ابھی تک قومی ٹیم سے باہر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وجوہ جاننا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے مجھے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ مجھ جیسا کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل کے باوجود قومی ٹیم سے باہر کیوں ہے؟ ابھی میری کرکٹ باقی ہے ،قومی ٹیم کیلئے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں۔ ابھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب نہ کیا گیا تو سخت فیصلے پر مجبور ہوجاوں گا۔ 

شیئر: