Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر وے پر پلاسٹک کا گھوڑا

کیمبرج ..... برمنگھم سے کیمبرج جانے والی شاہراہ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب لوگوں نے موٹر وے سے گزرنے والے ٹرالر پرایک گھوڑے کو کھڑا دیکھا جسے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ جن لوگوں نے اسے دیکھا انہیں حقوق حیوانات کی سنگین خلاف ورزی پر محمول کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے حقوق حیوانات کے نگراں ادارے بھی حرکت میں آگئے جب نیٹ اور فیس بک پر لوگوں نے گھوڑے کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے شخص کے خلاف اپنا غصہ اتارا ۔ حقوق حیوانات کے ادارے کے ارکان حرکت میں آئے اور انہوں نے گھوڑے تک پہنچ کر اسے دیکھا اور اسکے مالک سے بات چیت کی تو پتہ چلا کہ وہ کوئی اصلی گھوڑا نہیں تھا بلکہ نیلی زین سے آراستہ پلاسٹک کا گھوڑا ہے جو برمنگھم سے100میل کے فاصلے پر واقع کیمبرج لیجایا جارہا تھا تاہم لائف سائز اور اچھی خاصی جسامت کے پیش نظر لوگ اس پر اصلی ہونے کا گمان کر بیٹھے۔ اگر وہ اسے غور سے دیکھ لیتے تو بھی راز فاش ہوجاتا کیو نکہ وہ نہ تو کوئی حرکت کررہا تھا نہ آنکھیں جھپک رہا تھا اورنہ ہی منہ کھول رہاتھا۔
 

شیئر: