Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کی جیلیں جرائم کی نرسری

برازیلیا ..... نائٹ کلبوں اور جوا خانوں کے حوالے سے برازیل مختلف علاقائی ممالک میں سب سے نمایاں ہے ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق یہاں کی جیلیں بھی جرائم کے فروغ میں اضافہ کرنے کے لئے جرائم اور قانون شکنی کی تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے باقاعدہ یونیورسٹی بنی ہوئی ہیں۔ جیلوں کے اندر قید سفاک جرائم پیشہ گروہ کے سرغنوں اور کارندوں نے اب ان ڈھائی لاکھ سے زیادہ قیدیوں کو اپنے شیشے میں اتارنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جو معمولی یا کم سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اکتوبر 2016ءمیں جیلوں میں متعدد خطرناک جرائم پیشہ گروہوں میں خونریز فسادات اور مسابقت کی جنگ کے بعد کئی جیلوں میں خونریز ہنگامے شروع ہوگئے۔ سب سے زیادہ خون خرابہ وادی امیزن کے شمالی علاقے میں ہوا جس کی لپیٹ میں کئی تعلیمی ادارے بھی آئے جن میں مانٹے کرسٹیو کی زرعی یونیورسٹی شامل ہے ۔ اس سال یکم جنوری سے اب تک مختلف جیلوں میں دوسرے 130قیدی ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ برازیلی بار ایسوسی ایشن کے سربراہ کلاڈیول ماچیا کا کہنا ہے کہ صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو تمام تعلیمی ادارے تعلیم کے بجائے جرائم کی نرسری بن جائیں گے۔

شیئر: