Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈکیتی کیلئے کرائے کے ڈاکو

ریشٹن، لنکا شائر..... ڈاکخانہ چلانے والے شخص کو اپنے یہاں مسلح ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 33سالہ اقبال نے بڑی ترکیب سے اپنی دکان میں ایک لاکھ85ہزار پونڈ کی مسلح ڈکیتی کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ڈرامے کا اسکرپٹ کچھ اس طرح لکھا کہ وہ دکان میں تھا جہاں کچھ مسلح لٹیرے آگئے ۔ انہوں نے پہلے تو اقبال کو نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور رقم لوٹ کر چلے گئے۔ سارا ڈرامہ ٹھیک ٹھاک نظر آرہا تھا مگر اقبال کی بہن صائمہ نے مسلح ڈکیتی کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد اقبال کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ اس نے اقبال جرم بھی کرلیا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہوئی کہ سارا ڈرامہ سی سی ٹی وی پر ریکارڈ بھی ہوتا رہا۔ وڈیو سے معلوم ہوا کہ اقبال نے خود ہی 2 ڈاکووں کو لیکر اپنا سر ڈھانکنے کا انتظام کیا اور پھر کرائے کے ڈاکووں سے لڑائی شروع ہوئی ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس واردات سے پہلے اس نے کرائے کے ڈاکووں کو خود ہی جمع کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کرائے پر حاصل کئے گئے 2ڈاکو آپس میں بھائی تھے۔ ڈاکخانے سے رقم لوٹی، اسٹامپ پیپرز چرائے اور پوسٹل آرڈرز پر ہاتھ صاف کیا اسکے بعد وہ اقبال کی واکسل کارمیں بیٹھ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے حقیقت کا سراغ ملزم کے موبائل فون سے لگا یا۔ ایک ڈاکو کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ جس نے اعتراف کیا ہے کہ پورا ڈرامہ رچایا گیا تھا ۔

شیئر: