Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیون اسمتھ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پونے... آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہند کیخلاف پونے ٹیسٹ میں شاندار سنچری کے ذریعے اپنے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 939 تک پہنچا دی جو آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ان کی سب سے بہتر پوزیشن ہے۔ اب وہ نہ صرف اپنے قریبی حریفوں ویراٹ کوہلی اور جوائے روٹ سے بہت آگے ہیں بلکہ رینکنگ پوائنٹس کے حساب سے ڈان بریڈ مین ، لین ہٹن ، جیک ہوبز، رکی پونٹنگ اور پیٹرمے کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ۔اسی طرح وہ غیر ملکی کرکٹرز میں گیری سوبرز، ویوین رچرڈز اور کمار سنگاکارا کے رینکنگ پوائنٹس کی نسبت زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے آسٹریلوی کرکٹ بن گئے ۔ اسٹیون اسمتھ نے پونے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 27 اور دوسری اننگز میں 109 رنز اسکور کئے تھے۔ وہ ویراٹ کوہلی سے 66 اور جوائے روٹ سے 91 پوائنٹس آگے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جوش ہیزل وڈ نے اپنی پوزیشن بہتر بناکر رویندر جڈیجہ کے ساتھ دوسری پوزیشن بانٹ لی تاہم روی چندرن ایشون بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے نوجوان بیٹسمین میٹ رینشا نے بھی اس ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کے ذریعے 18 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی۔ آسٹریلوی اسپنر اسٹیو اوکیف بھی کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرکے 29 نمبر پر آگئے۔ 

 

شیئر: