Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر اور مینی پیکیاو کی سپر فائٹ 23اپریل کو ہوگی

لندن... پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ فلپائنی رکن اسمبلی اور معروف باکسر مینی پیکیاو کے ساتھ مقابلے کیلئے تمام معاملات طے پا گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عامر خان نے کہاکہ فلپائنی باکسر کے ساتھ سپر فائٹ 23 اپریل کو ہوگی۔ مینی پیکیاو اس سے پہلے عامر خان کو ایک مقابلے میں شکست سے دوچار کرچکے ہیں۔ وہ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے حامل ہیں۔ یہ مقابلہ ان کیلئے اپنے ٹائٹل کے دفاع کا موقع بھی ہوگا۔ 

شیئر: