Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند حملے میں ہلاک

کابل... افغان صوبے قندوز میں افغان طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی جنگی جہاز نے قندوز میں گزشتہ روز کارروائی کی۔افغان پولیس کمانڈرنے بھی بتایا کہ فضائی کارروائی کے دوران ملا عبدالسلام اخوند اور 8 دیگر طالبان ہلاک ہوئے۔طالبان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ حملے میں ملا عبدالسلام اخوند سمیت 3 جنگجو ہلاک ہوئے۔ملا عبدالسلام اخوند کچھ دن کے سفر کے بعد د شت آرچی کے علاقے میں اپنے گھر میں ٹھہرے تھے کہ ڈرون کے ذریعے سے میزائل فائر کیا گیا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل بھی ملا اخوند کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں جب طالبان نے مختصر عرصے کے لئے قندوز پر قبضہ کیا تھا تو طالبان کی قیادت ملا اخوند کر رہے تھے۔دریں اثناءافغان وزارت دفاع کے بیان میںکہا گیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کمانڈروں سمیت21افراد ہلاک ہوگئے۔

شیئر: