Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمی کے سربراہ سمیت11مجرموں کو عمر قید

اندور... مدھیہ پردیش میں سی بی آئی عدالت نے کالعدم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے سربراہ صفدر ناگوری سمیت 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ صفدر ناگوری اور دیگر 10 ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، آتشگیر معاہدہ برآمد ہونے اور بعض باغیانہ سرگرمیوں نیز ملک کیخلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات ثابت ہونے پرعدالت نے مجرم قرار دے دیا تھا۔ جس وقت سی بی آئی کے خصوصی جج نے سزا سنائی سرکاری وکیل، پولیس اور ایک مجرم منروز جمن عدالت میں موجود تھے۔ منروز جمن نے روتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہے اس کیخلاف پولیس نے سازش کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔ سی بی آئی عدالت نے سزا سناتے ہوئے پھر کہا کہ ملزمان پر الزامات ثابت ہونے پر ہی انہیں مجرم قرار دیاگیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کالعدم سیمی سے تعلق رکھنے والوں کو سزا سنائی گئی ۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں سیمی پر کئی سال قبل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ سی بی آئی عدالت نے صفدر ناگوری وار منروز کے علاوہ جن دیگر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ان میں قمر الدین ناگوری، عامل پرویز، حافظ حسین، انصار، کامران، احمد بیگ، محمد یاسین، شویلی اور شادولی شامل ہیں۔
 

شیئر: