Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختار انصاری کی پیرول پر رہائی منسوخ

نئی دہلی... دہلی ہائی کورٹ نے مشرقی یوپی کے مافیا ڈان کہلانے والے مختار انصاری کی پیرول پر رہائی منسوخ کردی ۔ مختار انصاری یوپی اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ دہلی کی ذیلی عدالت نے انتخابی مہم چلانے کیلئے پیرول پر 4 مارچ تک کیلئے رہا کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دہلی ہائی کورٹ سے فیصلے کیخلاف رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا تھا۔ دہلی ہائیکورٹ کی جسٹس مکتاگپتا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیل سے الیکشن لڑنے کے حق کا یہ مطلب نہیں کہ امیدوار اپنے حلقے میں جاکر انتخابی مہم بھی چلائے اور اس کے لئے اسے پیرول پر رہا کردیا جائے۔ کوئی امیدوار کسی سنگین الزام کے سلسلے میں عدالت کی تحویل میں ہے تو پھر عدالت کو اس بات کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے کہ وہ اسے پیرول پر رہا کرے یا نہیں۔ مختار انصاری کو چونکہ قتل کے مقدمہ میں تہاڑ جیل میں ہیں اس لئے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ پیرول پر رہا کرکے اسی علاقے میں انتخابی مہم چلانے کیلئے بھیج دیا جائے جہاں ان پرارتکاب جرم کا الزام ہے۔ 
 

شیئر: