Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمہر کور کو دھمکیاں،شکایت درج کرادی

نئی دہلی... دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں آر ایس ایس کے طلبہ ونگ اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کیخلاف آواز بلند کرنے والی آنجہانی فوجی افسر کی بیٹی گرمہر کور کو دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ نامعلوم افراد کی طرف سے کہا گیا کہ ان کے ساتھ زیادتی بھی کی جاسکتی ہے گرمہر کور نے کہا ہے کہ دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن ڈرنے والی نہیں۔ گر مہر کو نے زیادتی کی دھمکیوں کے خلاف دہلی کمیشن فار وویمن میں شکایت درج کرادی۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے گرمہر کور سے سوال کیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کا ذہن کون بگاڑ رہا ہے۔ گرمہر کور کیخلاف کرکٹر وریندر سہواگ، اداکار ریندیپ گھڈا اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سیمہا بھی میدان میں اتر آئے۔ مودی حکومت اور کارگل جنگ میں ہلاک ہونے والے آنجہانی کپتان مندیپ سنگھ کی بیٹی کے درمیان حقوق کی جنگ چھڑ چکی ہے۔ گرمہرکور نے کہا ہے کہ اس کے والد کو پاکستان نے نہیں کیا بلکہ جنگ نے ہلاک کیا ہے ۔گرمہر نے اپنی نئے سلو گن کے ساتھ اپنی تصویر فیس بک پر ڈالی ہے۔ سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے اس پلے کارڈ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی 2ٹرپل سنچریاں نہیں بنائیں بلکہ یہ کام میرے بیٹ نے انجام دیا ہے۔ اداکار رندیپ نے گرمہر کور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے جس پر گرمہر کور نے جواب دیا کہ سازش کے تحت بیگناہ طلبہ پر تشدد کی حمایت نہیں کر سکتی۔ اے بی وی پی نے رامجس کالج میں جو کچھ کیا کیا وہ غلط نہیں؟ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سیمہا نے گرمہر کور کا داود ابراہیم کے ساتھ موازانہ کیا ۔ داود ابراہیم کی تصویر کے نیچے لکھا کہ میں نے 1993 ءمیں لوگوں کو نہیں مارا بلکہ بموں نے ہلاک کیا۔ 
 

شیئر: