Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی شاعر اشہد غزنوی انتقال کرگئے

جدہ: معروف ہندوستانی شاعر اشہد غزنوی کا ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے تک جدہ میں مقیم رہے ۔ یہاں قیام کے دوران بزم اودھ کی بنیاد رکھی تھی ۔ شرفیہ اور ہنداویہ میں متعدد مشاعروں کا اہتمام کیا۔ زندہ دلی اور ظرافت طبع کی وجہ سے ہر دل عزیز تھے۔ ممبئی میں قیام کے دوران پیٹ سرطان میں مبتلا ہوگئے۔ گزشتہ دنوں آپریشن ہوا تاہم کامیاب نہ ہوسکا۔ آخری عمر علالت میں گزارنے کے بعد اتوار کو خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی تدفین ممبئی میں ہوئی۔ 

شیئر: