Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سی او سربراہ کانفرنس کل ہوگی،تیاریاں مکمل

اسلام آباد..سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ ای سی اور سربراہ کانفرنس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔سربراہ اجلاس میں 5 صدور، 3 وزرائے اعظم، ایک نائب وزیر اعظم اور ایک نمائندہ خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے ہمارے روابط ہیں ۔کوئی ملک، گروہ یا فرد پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سربراہ اجلاس پاکستان اور ای سی او کے لئے تاریخی موقع ہے۔ ای سی او کا ایجنڈا خوشحالی کا ایجنڈا ہے۔ جنوبی وسط ایشیا اور یورپ تک راہداریاں بن رہی ہیں۔ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس خوشحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے صدر سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر ہی صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ اس کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ توقع ہے کہ افغانستان بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔ افغانستان بھی ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے۔

شیئر: