Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کیلئے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

کوالالمپور .... شاہ سلمان کو ملائیشیا کی ملایا یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آرٹس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم دنیا کو سائنس اور ٹیکنالوجی میںجو چیلنج درپیش ہیں وہ سیاسی اور معاشی شعبوں میں درپیش چیلنجوں سے کسی طورکم نہیں ۔ مسلم ممالک کی جامعات اور ریسرچ سینٹر ان چیلنجوں کا جواب دیں۔ ایسے کارنامے انجام دیں جن سے امت مسلمہ تمدن کی تشکیل کرسکے اور دنیابھر کے ممالک اسلامی جامعات اور ریسرچ سینٹرز کی تخلیقات سے فیض یاب ہوں۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی کے آئینی سربراہ اور بیراک صوبے کے فرمانروا سلطان ناظرین معز الدین شاہ نے پیش کی۔ یونیورسٹی پہنچنے پر اعلیٰ تعلیم کے وزیربن جوسو اوروائس چانسلر پروفیسر محمد امین جلال الدین موجود تھے۔ وائس چانسلرنے کہا کہ شاہ سلمان کو بنی نوع انساں کی خدمت کے اعتراف میں ڈگری پیش کی جارہی ہے۔ منگل کو بھی ملائیشیا کی ایک یونیورسٹی سیاسی علوم میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری شاہ سلمان کو پیش کریگی۔

شیئر: