Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100سرکاری اسپتال انشورنس کرانیوالوں کیلئے مختص

ریاض..... وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کونسل نے میڈیکل انشورنس کرانے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کیلئے 100سرکاری اسپتال مقرر کردیئے۔ وزارت صحت کو انشورنس کرنے والی کمپنیوں سے حاصل ہونے والی رقم ملے گی۔ اس طرح اسکا مالی فائدہ ہوگا۔ 17انشورنس کمپنیوں نے وزارت صحت سے معاہدے کرلئے۔ وزارت نے اس اسکیم کے تحت آنے والے اسپتالوں کی فہرست جاری کردی۔ رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ مزید اسپتال بھی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔ یہ کام مرحلہ بہ مرحلہ انجام دیا جائیگا۔ انشورنس کی نیشنل کمیٹی کے رکن عبدالعزیز ابو السعود نے الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی میڈیکل انشورنس کرانے کے بعدسرکاری اسپتالوں سے استفادہ کرینگے انہیں فائدہ ہوگا۔ یہ اعلیٰ درجے کے بڑے اسپتال ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انشورنس کی قسطیں کم ہونگی۔ لاگت سے کافی قریب ہی فیس لی جائیگی۔ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ یہ بہتر ہدف کی جانب شروعات ہے۔ یہ سعودی وژن 2030سے ہم آہنگ ہے۔ ہیلتھ انشورنس کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد الحسین نے بتایا کہ میڈیکل انشورنس کے زمرے میں آنے والے گروپوں کے دائرے میں توسیع ہورہی ہے۔ 11884193 افراد نے اہل خانہ کے ہمراہ انشورنس کرایاہے ۔ ان میں 2537137سعودی اور 9347056غیر ملکی ہیں۔

شیئر: