Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8سعودی شہری گھر میں مردہ

حریملا(نیوزڈیسک) حریملا کمشنری کی تحصیل ملھم کے ایک مکان سے 8افراد پر مشتمل ایک سعودی خاندان گھر میں مردہ پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسیوں نے گھر سے اٹھنے والی بدبو پر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔مکان نیشنل واٹر کمپنی کے ماتحت تھا۔ وفات کے کئی دن بعد موت کا علم ہوا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر حالات معلوم کئے ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ خاندان کے تمام افراد کی موت کس وجہ سے ہوئی۔

شیئر: