Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ریستورانوں میں پلاسٹک کی اشیاءکے استعمال پر کارروائی

جدہ .... جدہ میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ پلاسٹک کی اشیاءمیں کھانے دینے والے ریستورانوں کیخلاف بدھ سے کارروائی شروع کردی جائیگی۔ مہلت منگل کو ختم ہورہی ہے۔ بیکریوں اور ریستورانوں پر جرمانے ہونگے۔ سربمہر بھی کردیا جائیگا۔ جدہ میونسپلٹی نے یاددہانی کرائی ہے کہ پہلے ہی ریستورانوں ، بیکریوں ، فول بیچنے والوں اور روٹی کی بھٹی لگانے والوں کو بتا دیا گیا تھا کہ یکم جمادی الثانی 1438ھ تک مہلت دی جارہی ہے اس کے بعد جو ریستوران یا دکاندار کھانے پینے کی چیزپلاسٹک کی تھیلی میں پیش کریگا اس پر جرمانہ ہوگا۔ پلاسٹک کی تھیلیوں میں کھانے پینے کی اشیاءرکھنے سے مضر صحت ہوجاتی ہیں۔

شیئر: